تازہ تر ین
hang to death

پشاور: خیبرپختونخوا کی جیل میں مزید تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا کی جیل میں مزید تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیل میں تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیراور فضل غفار شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا جب کہ تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والا دہشت گرد ساجد ولد ابراہیم کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو پشاورایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا، طیارے پرحملے میں خاتون جاں بحق اور2 مسافر زخمی ہوئے تھے جب کہ ساجد نے پیر اصرار اور اسکے خاندان کے 8 افراد سمیت نیازگل اوراے ایس آئی ساجد خا ن کوبھی قتل کیا تھا۔آئی ایس پی آرکے مطابق فضل غفار ولد شہزادہ نے فورسز پر حملے کرکے چار جوانوں کو شہید کیا تھا، دہشتگرد فضل غفارسے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی تھی جب کہ دہشت گرد بہرام شیر ولد خیران گرلز پرائمری اسکول اور فورسز پر حملوں ،سپاہی کی شہادت میں ملوث تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv