تازہ تر ین

سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3173 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 780 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.2روپے کی کمی سے 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv