تازہ تر ین

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی …. پاک فضائیہ کے کردار کو سلام

رسالپور (ویب ڈیسک )برطانیہ کے ایئر چیف مارشل سر سٹیفن جان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں‘پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے کی کامیاب کوششیں کیں‘دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں‘ برطانیہ کے پاکستان سے ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118 کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جمعہ کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر تھے جنہوں نے پاس آﺅٹ ہونے والے 43 کیڈٹس کو بیجز لگائے ان میں 9 لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں۔تقریب سے خطاب میں برطانوی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آو¿ٹ تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایئر چیف مارشل سر سٹیفن ہلیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی جس میں پاک فضائیہ کی متاثر کن کارکردگی بھی شامل تھی انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور کارکردگی کی بھی تعریف کی برطانوی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس نے خود انحصاری حاصل کرنے میں کامیاب کوششیں کیں۔سر سٹیفن نے کہا کہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے۔ برطانیہ کے پاکستان سے ہمیشہ مضبوط تعلقات رہے ہیں کیڈٹس نے اپنی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے مستقبل میں بھی ان کی تربیت کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں۔ (ن غ)



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv