دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان میچ ہمیشہ ہائی پریشر ہوتا ہے۔
رویندرا جڈیجانے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی،سبھی نے کامیابی میں حصہ ڈالا،پاکستان کے خلاف بیٹرز ،اسپنرز اور فاسٹ بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پریشر میں جب پرفارم کریں تو آنے والے میچز کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کے اسپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا۔
بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز اچھے ہیں انہوں نے اچھی جگہ پر گیندیں کیں،پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا،نسیم شاہ تیز نوجوان بولر ہیں انہیں معلوم ہے کہ کہاں گیند کرنی ہے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف پازیٹو کرکٹ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے اتوار کے روز پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔
بھارت اپنا دوسرامیچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔
بریکنگ نیوز
- واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
- فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
- ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
- مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
- برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
- ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
- مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
- کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
- آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

