لاہور: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابات خود احتساب کا ایک ذریعہ ہیں، انتخابات ایک سیاسی احتساب ہوتا ہے جہاں ووٹر اپنے نمائندوں کا احتساب کرتا ہے، کیس کا فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے، نیب قانون میں بہت ساری ترامیم کی گئیں، نیب قانون میں کی گئی ترامیم اچھی بھی ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی منصوبہ ناکام ہونے پر مجاز افسران گرفتار ہوجاتے تھے، گرفتاریاں ہوتی رہیں تو کونسا افسر ملک کیلئے کوئی فیصلہ کرے گا، نیب ترامیم کے بعد فیصلہ سازی پر گرفتاری نہیں ہو سکتی، نیب ترامیم سے کوئی جرم بھی ختم نہیں ہوا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کےخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے نے استفسار کیا کہ کیا گزشتہ روز کوئی مزہد ترمیم کی گئی۔ درخواست گزارکے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق ترمیم کی گئی ہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ ان ترامیم سے متعلق مزید تفصیل جمع کرائیں، شاہد پہلے پانچ ملین والی بات نہیں تھی لیکن اب شامل کی جاچکی ہے؟ کیا یہ ترامیم جو کی گئی ہیں وہ صدر مملکت کے پاس منظوری کے لئے بھیجی گئی ہیں۔؟ چیف جسٹس نے کہا کہ اس سماعت میں آپ کو ہم مزید وقت دینگے۔ دوسری طرف سے بھی عدالت کو بہتر معاونت ملے گی۔ عدالت میں ایک تفصیلی تحریری معروضات جمع کرائیں۔
خواجہ حارث بولے نیب قانون میں کل ہونے والی ترامیم بھی چیلنج کرینگے، یہ ترامیم آئین کے سائلینٹ فیچر کی انکروچمنٹ ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ اس میں اسلامک پوائنٹ آف ویو بھی دیکھنا ہوگا، نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ہے۔ وہ دلائل دیں تو مناسب نہ ہوگا۔ وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ عدالت آئینی ترمیم کو بنیادی ڈھانچہ سے متصادم ہونے پر کالعدم کر سکتی ہے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ آزاد عدلیہ آئین کے بنیادی ڈھانچہ میں شامل ہے۔ نیب ترامیم سے عدلیہ کا کونسا اختیار کم کیا گیا، یہاں مقدمہ قانون میں متعارف ترامیم کا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ کیا احتساب پارلیمانی جمہوریت کا حصہ ہے، آپکا موقف ہے نیب ترامیم سے احتساب کے اختیارات کو کم کردیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس احتساب کیلئے ضروری ہے، چھوٹی چھوٹی ہائوسنگ سوسائٹیز میں لوگ ایک دو پلاٹوں کے کیس میں گرفتار ہوئے، پہلے ہر مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جاتا تھا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے کر انسداد دہشتگردی عدالت سے بوجھ کم کیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی منصوبہ ناکام ہونے پر مجاز افسران گرفتار ہوجاتے تھے۔ گرفتاریاں ہوتی رہیں تو کونسا افسر ملک کیلئے کوئی فیصلہ کرے گا، نیب ترامیم کے بعد فیصلہ سازی پر گرفتاری نہیں ہو سکتی، نیب ترامیم سے کوئی جرم بھی ختم نہیں ہوا، ترامیم کسی آئینی شق سے متاثر نظر نہیں آ رہیں۔
آپ کے مطابق نیب ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے ایک حصے یعنی احتساب کیخلاف ہیں، آئین کا بنیادی ڈھانچے ہونے سے متفق نہیں ہوں۔جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں ہونے والی ترامیم کا اطلاق 1985 سے کیا گیا، ماضی سے اطلاق ہوا تو سزائیں بھی ختم ہونگی اور جرمانے بھی واپس ہونگے۔۔۔اس طرح تو پلی بارگین کی رقم بھی واپس کرنا پڑیں گی۔
کیا پارلیمان اپنے یا مخصوص افراد کے فائدے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے؟ عدالت نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات
- پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟
- پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
- وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
- صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
- جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران
- ایران کے اربوں ڈالر کہاں پھنسے ہوئے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
- ’اسرائیل سے معاہدہ معطل کیا جائے‘، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کا یورپی یونین سے مشترکہ مطالبہ
- ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
- بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
- فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
- میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
- زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!
- غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس
- دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
- 114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
- آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز
- ونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘
- آبنائے ہرمز پر ایران کی مستقل بالادستی کا خوف: خلیجی ممالک اسلام آباد مذاکرات سے پریشان
