تازہ تر ین

ملک بھر میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، قیمت 26 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 907 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کم ہوگئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں 343 روپے کمی دیکھی گئی، نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv