تازہ تر ین

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 834 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، اس وقت قدر 1 لاکھ 25 ہزار 550 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 639 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv