کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 46339.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کرڑ 52 لاکھ 9 ہزار 538 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔