کراچی (ویب ڈیسک)اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کا نیا طریقہ تلاش کرلیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی ملک کے سپریم ادارے کا بھرپور دفاع کرے گی ۔یہ بات انہوںنے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔آغا سراج درانی نے کہا کہ مختلف قوتیں بھیس بدل کر پارلیمنٹ پر حملے کررہی ہیں ۔ہماری نظر میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کا بھرپور دفاع کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ وہ اب آرام کریں اور ملک سے باہر جاکر اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ پھر سے تازہ توانا ہوجائیں ۔