سانگلہ ہل (نمائندہ خبریں ) پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد سانگلہ ہل میں مٹھائی بانٹنے والے خاوند کو بیوی نے گھر کے صحن میں کان پکڑوا کر مرغا بنا دیا۔ اور اس کی پیٹھ پر پانچ کلو وزنی برتن رکھ دیا خاوند آدھا گھنٹہ تک مرغا بنا رہا ،اس دوران مہمان آجانے پر خاوند کی جان چھوٹی اور وہ بھاگتاہوا گھر سے باہر چلاگیا اور اس نے بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دے دی۔ مہمانوں کی مداخلت پر بیوی نے معافی مانگ کر خاوند سے صلح کرلی۔ لیگی ورکروں کی اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لےے تین روز تک بھوک ہڑتال کی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاو¿ں بیرانوالہ میں مقامی زمیندار محمد اجمل پاکستان تحریک انصاف کا حمائتی تھا جب کہ اس کی بیوی رابعہ بی بی پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی حمایت میں تھی ۔گذشتہ روز پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے پر زمیندار محمد اجمل نے اپنے قائد عمران خان کی کامیابی کی خوشی میں گھر کے باہر سڑک پر مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردی ،اس پر اس کی بیوی رابعہ بی بی کو غصہ آگیا اور سخت گیر بیوی نے اسے اپنے قائد میاں نواز شریف کی توہین سمجھتے ہوئے غصے میں آ کر خاوند کو پکڑ لیا اور اسے گھر کے صحن میں کان پکڑوادئےے ۔