Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

چین کی ایک خوراک والی ‘کین سینو’ ویکسین 5 اپریل سے لگائی جائے گی، این سی او سی

By adminاپریل 3, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں چین کی ایک خوراک والی ‘کین سینو’ ویکسین 5 اپریل سے عوام کو لگائی جائے گی۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و چیئمین اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کے لیے مخصوص ہیلتھ سینٹرز میں مزید 594 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اس کے لیے سوات اور پشاور کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

فورم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ویکسی نیشن سینٹرز 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، جنہیں پہلے ہی واک اِن ویکسی نیشن کی سہولت کی اجازت دی جاچکی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک کے تمام صوبوں میں چین کی ایک خوراک والی ‘کین سینو’ ویکسین 5 اپریل بروز پیر سے عوام کو لگائی جائے گی۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے بہتر مانیٹرنگ میکانزم بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد سے رابطے کے لیے ضلعی سطح پر کال سینٹرز کے قیام پر بھی غور کیا گیا، تاکہ ویکسی نیشن مہم میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ ‏پاکستان، چین کی کورونا ویکسین کین سینو بائیولوجکس وسیع پیمانے پر درآمد کرے گا جس کی 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر بنائی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ ‘وسیع پیمانے پر حاصل ہونے والی ویکسین کی خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، جس کے لیے خصوصی آلات خرید لیے ہیں اور عملے کو تربیت دی جارہی ہے’۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کین سینو ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے، یہ وہ ویکسین ہے جس کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا’۔

واضح رہے کہ کین سینو ویکسین ان چار کورونا ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے منظوری دی تھی۔

دیگر ویکسینز میں چین کی ہی سائینوفارم، روس کی اسپوتنک فائیو اور آکسفورڈ یونیورسٹی۔ایسٹرازینیکا کی ویکسین شامل ہیں۔

کمپنی نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹرائل کے بعد فروری میں ویکسین کی افادیت کے ابتدائی نتائج جاری کیے تھے، جس کے مطابق ویکسین علامات والی کورونا کیسز سے بچانے میں 65.7 فیصد اور شدید بیماری سے بچانے میں 90.98 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

پاکستان میں ویکسین علامات والی کورونا کیسز سے بچانے میں 74.8 فیصد اور شدید بیماری سے بچانے میں 100 فیصد موثر ثابت ہوئی۔

admin

Keep Reading

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے

پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.