وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز پر سفارشات دے گی،کمیٹی کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
خیال رہےکہ وفاقی کابینہ نے آج بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ ملتوی کیا تھا۔

