ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کی دوبارہ بحالی پر خوش ہیں۔
ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی بحالی محفوظ اور مثبت آن لائن کمیونٹی کوفروغ دینے کیلئے ٹک ٹاک کے عزم کا ثبوت ہے، ٹک ٹاک نے پاکستانی باصلاحیت تخلیق کاروں کوایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جبکہ ٹک ٹاک انتظامیہ پی ٹی اے کے ساتھ جاری بامعنی مذاکرات اور تعاون سے تمام تر اقدامات یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پی ٹی اے کی جانب سے مستحکم ماحول کی فراہمی سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پر امید ہے جبکہ ٹک ٹاک پاکستانی تخلیق کاروں کیلئے اہم معاشی مواقع کھلے رکھنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔
