تازہ تر ین

خلیل الرحمٰن قمر اب ٹاک شو کی میزبانی کریں گے

مصنف، شاعر و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر، جنہیں گزشتہ برس خواتین سے متعلق متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا، اب ٹاک شو کی میزبانی کریں گے۔خلیل الرحمٰن قمر پاکستان کے نامور ڈراما نگاروں میں شامل ہیں جن کے لکھے ہوئے اکثر ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے۔’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ’ کی کہانی سے مقبول ہونے والے خلیل الرحمٰن قمر کے دیگر ڈراموں میں ‘لنڈا بازار’، ‘صدقے تمہارے’، ‘میرا نام یوسف ہے’، ‘لال عشق’، ‘ذرا یاد کر’، ‘پیارے افضل’ سمیت دیگر شامل ہیں۔گزشتہ برس ان کے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے فلم ‘پنجاب نہیں جاو¿ں گی’ کی کہانی لکھی جبکہ ‘کاف کنگنا’ کی ہدایات بھی دی تھی۔گزشتہ برس انہیں سماجی مسائل اور خصوصی طور پر خواتین کے معاملات میں سخت لہجے میں بات کرنے پر متعدد مرتبہ تنقید کا سامنا بھی رہا۔اور اب وہ جلد نجی چینل پر سیاسی ٹاک شو کی میربانی کریں گے جو جلد نشر ہوگا۔پرومو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو، وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے’۔وہ مزید کہتے ہیں کہ ‘آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو عوام پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کا نام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv