پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان منفی خبروں کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔دبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے اسٹار کرکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے تاہم شاداب خان حساس معاملے پر ردعمل کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔عشرینہ صفیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شاداب خان کے ساتھ طویل چیٹنگ کے اسکرین شاٹس کوپوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شاداب خان کے کردار اور رویے کو بے نقاب کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کے بعد شاداب خان کے حالیہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔پی سی بی نے کرکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف روزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائےگا۔خیال رہے کہ شاداب خان ان دنوں اسلام آباد میں ہیں جہاں وہ پاکستان سپر لیگ کے کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر سے بھی ان کے کپتان شاداب خان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی لیکن میڈیا مینیجر نے فون سننے کے بعد ردعمل دینے سے گریز کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے، خاتون نے ورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران مینیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا، اگر مینیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کر سکتا تھا۔
بریکنگ نیوز
- لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات
- پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟
- پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
- وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
- صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
- جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران
- ایران کے اربوں ڈالر کہاں پھنسے ہوئے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
- ’اسرائیل سے معاہدہ معطل کیا جائے‘، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کا یورپی یونین سے مشترکہ مطالبہ
- ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
- بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
- فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
- میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
- زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!
- غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس
- دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
- 114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
- آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز
- ونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘
- آبنائے ہرمز پر ایران کی مستقل بالادستی کا خوف: خلیجی ممالک اسلام آباد مذاکرات سے پریشان

