لاہور: سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے پاکستان سے محبت کے اظہار کیلیے ورلڈکپ 1992فاتح ٹیم کی شرٹ زیب تن کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔یہان نے مہمان نوازی، فول پروف سیکیورٹی اور شاندار ماحول پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کیلیے آئیں گی۔