تازہ تر ین

بھارت کی شکست ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی زخموں پر نمک چھڑک دیا ، کیویز کے ہاتھوں پار پار ہونیوالی ٹیم منہ چھپانے لگی ، میچ ہارنے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھارت کی ہی ایسی کی تیسی، بھارتی عوام نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی ہار پر آپے سے باہر ہو گئے جگہ جگہ توڑ پھوڑ‘ بھارتی عوام ہائے ویرات کوہلی ہائے ویرات کوہلی کی دہائی دیتے بین کرتے رہے اور کہتے رہے کہ ویرات کوہلی نے ہماری میدوں پر پانی پھیر دیا۔ چینل فائیو کے مطابق بھارتی کرکٹ شائقین نے ٹی وی توڑ دئیے۔ ایک بھارتی شہری بین کرتے ہوئے کہتا رہا ہم تو کہیں کے نہیں رہے کوہلی تم نے ہمیں کہیں کا نہ چھوڑا ہمارے ساتھ بڑا دھوکہ کیا۔ دوسری جانب سری نگر میں بھارت کے میچ ہارنے پر جشن کا سماں رہا‘ کشمیری پاکستان کے حق میں نعرے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ہار پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا اس دوران کشمیری شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ٹیم انڈیا نے 24 رن کے اسکور پر4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد مانا جارہا تھا کہ سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے آئیں گے، لیکن وہ نہیں آئے۔ ہاردک پانڈیا کو بھیجا گیا ہے۔ انڈیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکت عالمی کپ 2019 ئ کا پہلا سیمی فائنل میچ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے 239 رن کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی حالت خراب ہے۔ اس کے ٹاپ آرڈرکو نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے تباہ کردیا ہے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی گاڑی ایک ایک رن سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ وہیں دنیش کارتک صرف 6 رن بنا کرجیمس نیشم کی زبردست فیلڈنگ کے آگے آ?ٹ ہوگئے۔ٹیم انڈیا نے 24 رن کےاسکورپراپنے 4 اہم وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد مانا جارہا تھا کہ سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے آئیں گے، لیکن ہاردک پانڈیا کریزپرآئے۔ اسے دیکھ کرلوگ حیران رہ گئے۔ کئی ماہرین نے بھی اس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے کیوں نہیں آئے۔ہندوستان کی نصف ٹیم 71 رنوں پر پویلین لوٹ گئی ہے۔کمنٹری کررہے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے بھی مہندرسنگھ دھونی کے نہیں آنے پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ‘مہندرسنگھ دھونی کیوں نہیں، یہ سمجھ سے بالا تر۔ انڈیا جب دبا? میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے۔ یہ بات نہیں مانی جاسکتی’۔ کمنٹیٹراورکرکٹ ایکسپرٹ ہرشا بھوگلے نے پوچھا کہ دھونی زخمی تونہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘دھونی؟ زخمی ہیں؟ نہیں توانہیں کریز پرہونا چاہئے تھا’۔مہندر سنگھ دھونی ڈریسنگ روم میں اس انداز میں نظرآئے۔ مہندر سنگھ دھونی ڈریسنگ روم میں اس انداز میں نظرآئے۔سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیکجنڈرنے کہا ‘جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ جب کم رن بنانے ہوتے ہیں تب آتے ہیں اورماحول بنا دیتے ہیں’۔ پاکستانی صحافی کامران مظفرنے لکھا کہ وقت کیسے بدلتا ہے۔ 2011 عالمی کپ کے فائنل میں وہ یوراج سنگھ سے پہلے آئے تھے۔ 2019 میں وہ رشبھ پنت اورپانڈیا کے پیچھے بلے بازی کریں گے’۔وہیں سنجے مانجریکرنے ٹیم انتظامیہ کے پانڈیا کو بلے بازی میں اوپربھیجنے کے فیصلے کوسمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا ‘اچھا مجھے سمجھنے کی کوشش کرنے دو کہ وراٹ کوہلی نے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کیوں بھیجا۔ اٹیک اورڈیفنس کا آپشن وراٹ کو دیا جائے تو وہ ہمیشہ مشکل سے نکلنے کے لئے اٹیک کو اپناتے ہیں، اس لئے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا آئے ہیں’۔ دریں اثنائ نیوزی لینڈ کے بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ 2019 ئ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلئے یہ انتہائی شاندار فتح تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس جوش و جذبے اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا جو انہیں ایک ایسی عظیم قوم سے ملا جو اخلاقی طور پر انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن کو ٹیگ کرتے ہوئے اخلاقی اقدار بہت معنی رکھتی ہیںکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرپرائزڈ بائی نیوزی لینڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے بھارت کو ایک بار پھر سرپرائز کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv