لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں ” سٹیٹس کو” اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے۔ عوام پرانے نظام اور اس کے حامیوں کو ان کی تمام تر خرابیوں سمیت ہمیشہ کیلئے الوداع کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن کے عادی روایتی سیاستدان وقت کے پہیے کو الٹاگھمانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے ایسے عناصر تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ تبدیلی اور وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت میں آج بھی وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔ آج اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے ۔ فرسودہ نظام کو "ابھی نہیں تو کبھی نہیں "کی بنیاد پر بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاﺅں پر کھڑا کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے دوست ممالک سمیت ہر ممکن طریقے سے وسائل کو بڑھانے کی سعی کی جارہی ہے اس ضمن میں سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج پہلے کسی کام آیا اور نہ اب آئے گا۔ بجٹ منظوری کی طرح اپوزیشن آئندہ بھی حکومت کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ ملکی حالات دن بدن بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام کو بھر پورریلیف دینگے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن ملکی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔ وہ وقت بہت جلد آئے گا جب ہم مصنوعی معیشت کی بجائے ٹھوس اور حقیقی طورپر مستحکم مالیاتی پوزیشن میں آکر پاکستان کو خطے کا طاقتور ملک بنا دیں گے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ
- یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا
- تامل اداکارہ کی پراسرار موت، چنئی کے فلیٹ سے لاش برآمد
- مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟
- کیا رونالڈو کے گول کی تعداد 967 سے کم ہوگئی ہے؟
- فضا علی کے تیسرے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- نزلے کا انجیکشن بوڑھے افراد میں کیا فائدہ رکھتا ہے؟
- مسلمانوں کیلئے بند مسجد اقصٰی کو اسرائیلیوں کیلئے کھولنے کی تیاری
- بی جے پی پاکستان کیخلاف گمران کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف
- طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز: ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا
- جنگ بندی کیلئے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف
- وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ نیشنل ٹیرف کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات
- ’’پٹرول مہنگا‘‘ خود بھی غیر ضروری گاڑی چلانے سے گریز کر رہی ہوں، شرمیلا فاروقی
- چاند کے گرد چکر لگانے والے امریکی خلائی مشن آرٹیمس II کا زمین سے رابطہ بحال، ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ
- امریکا: برسوں بعد خاتون پر قسمت مہربان، لاکھوں کا انعام جیت لیا
- سام سنگ صارفین کے لیے بڑی خبر! اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ
- مشتری پر کڑکنے والی بجلی دنیا کی بجلی سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے، ماہرین
