لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے اس وقت ملک کی کشتی مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہے جسے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کی اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہوگی کہ رمضان اور عید کے موقع پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کربولتارہا، عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں جعلی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں۔ دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کا اپنا کوئی ویڑن نہیں ہوتا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ورکرز سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے نو ماہ میں 10ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جسکا خمیازہ پوری قوم کئی سال تک بھگتے گی۔ حکومت کاہر وزیر خو د کو وزیراعظم سے کم نہیں سمجھ رہا وزیرو ں اور مشیرو ں کی کارکر دگی صر ف میڈ یا میں مخا لفین پر تنقید کے علاوہ زیرو ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو زیادہ موقع دیاگیا توپاکستان معاشی طورپرتباہ ہوجائے گااس موقع پر انھوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کا ایک بہت اہم راستہ تعلیم ہے۔ پاکستان کے پیچھے رہ جانے کا ایک بڑا سبب تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جانا ہے۔تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور شدت پسندی اور رجعت پسندی کیخلاف سب سے موثر ہتھیار ہے جس کے لئے بجٹ میں ایک بڑا حصہ مختص کیا جانا چاہیے۔
































