تازہ تر ین

ملک نواز حکومت لوٹ گئی، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سارا ملک نواز لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے۔معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔آج اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکو مت لانگ ٹرم پالیسیوں کے ذریعے ملک میں استحکام لائے گی،عمران خان سچ بول کر نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں پی ٹی آئی اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جا رہے ہیں -گذشتہ 3 حکومتوں نے مدت پوری کی،اب بھی کرے گی کسی مڈ ٹرم الیکشن کے انعقاد کا جواز نہیں اور نہ ہی ایسی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مشکل فیصلے کیے لیکن بہتر مستقبل کے لئے یہ فیصلے ناگزیر تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے۔ عوام پی پی پی اور نواز لیگ کو دو دو مرتبہ آزما چکے ہیں -تحریک انصاف کو پورا وقت ملنا چاہیے اس کی حقیقی کارکردگی سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مخصوص مقاصد کے لیے بے یقینی پھیلانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں،جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں پاکستان میں بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے-ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ہر محب وطن شہری اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں۔ ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv