تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 12.25 فیصد کردی

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھادی، شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی رفتار گزشتہ سال سے دگنی ہوگئی، جولائی اپریل افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، مالی سال 2019 میں افراط زر کی شرح 6.5 سے 7 فیصد تک رہے گی جب کہ شرح سود 12.25 فیصد مقرر کر دی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv