تازہ تر ین

آباد کا تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلیے اقدامات پر وزیر اعظم کا خیرمقدم

کراچی(ویب ڈیسک) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی ہدایات نے تعمیراتی صنعت کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت کی ہریالی محفوظ اور تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کیلیے جاری کردہ نئے حکام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی ہدایات نے تعمیراتی صنعت کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کوایک ویڑنری لیڈر ثابت کردیاہے۔ سی ڈی اے اور سی اے اے کو چاہیے کہ وہ مل کر ایک ہم آہنگ اور کاروبار دوست پالیسی تشکیل دیں اور بلڈرز اور ڈیولپرز کو آسان اور کاروبار دوست ماحول فراہم کریں تاکہ وہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کرسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv