تازہ تر ین

’پاکستان بناﺅسرٹیفکیٹ“ کا اجرا 31 جنوری کو کیا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکیلئے خصوصی اسکیم ”پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ“ کا اجرا 31 جنوری کو کیا جائیگا جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانڈز کی مدت 3 سال اور 5 سال ہوگی، 3سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.25 فیصد جبکہ 5 سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کیلئے جاری کیے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائے گا۔”پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ“ کے علاوہ حکومت کو عالمی مارکیٹ میں مزید ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائیکوپ پر دیے جائیں گے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv