تازہ تر ین

قطری شہزادے سے پوچھ گچھ ،جے آئی ٹی کا سب سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کے لیے قطر جانے کا فیصلہ کرلیا جس کی اجازت کیلیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے جے آئی ٹی نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمد بن جاسم الثانی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر جانا ضروری ہے کیوں کہ حمد بن جاسم نے بیان لینے کے لیے قطر آنے کا کہا ہے۔جے آئی ٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اپنے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آزاد ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے باضابطہ اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان قطر روانہ ہوجائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv