تازہ تر ین

”سینیٹر ہو یا رکن قومی اسمبلی ، اب کسی کو بھی اجازت نہیں کہ۔۔۔“ حکومت نے بڑی پابندی لگادی، عوامی نمائندوں پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوامی نمائندوں کو قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس سے حاصل چھوٹ کی سہولت ختم کردی۔ اس حوالے سے سرکاری احکامات وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت و منظوری کے بعد جاری کیے گئے۔حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کے لیے مثال بنیں جبکہ تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں منتخب عوامی نمائندے دوران سفر جہاں سے بھی گزریں، اپنے حصے کا محصول ادا کریں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv