کراچی(ویب ڈیسک) کورنگی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں اہل علاقہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور احتجاج کیا گیا۔مشتعل مظاہرین نے آپریشن کرنے والی کے ڈی اے کی ٹیم اور پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا جس کے نتیجے میں کے ڈی اے کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم علاقے کی صورتحال قابو میں ہے۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق فائرنگ کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مظاہرین کے پتھراﺅ سے کے ڈی اے کا افسر اور ایک ملازم زخمی ہوا ہے، کارروائی کے دوران مزاحمت پر دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار واقعے کی جگہ پہنچے اور 2 افراد کو حراست میں لیا۔