تازہ تر ین

26 ارب سے زائد مالیت کا کیمیائی مواد کس مقصد کیلئے پاکستان لایا گیا ،خوفناک انکشاف

اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 21 ملک گیر کارروائیوں کے دوران تقریباً 26ارب 44 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی 22.45ٹن اور4.35ٹن ممنوعہ کےمےائی موادبرآمدکرلےا۔ ان کارروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2خواتےن سمےت 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 6گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 21.853ٹن چرس، 310.33کلو گرام ہیروئن ،385کلو گرام افیون ، 1.11کلو گرام ایمفیٹامائن ، 4250لیٹراےسےٹک این ہائیڈرائیڈ، 103ممنوعہ کیمیائی موا د اور 1775لیٹرشراب شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے ضلع کلہ عبداللہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 10395 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ منشیات ضلع کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی دامان میں واقع ایک برساتی نالے کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ٹرک اڈہ ہزار گنجی ، کوئٹہ کے قریب سے ایک شہزور پک اپ کو قبضے میں لے کر اس میں موجود 1430لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائڈ بر آمد کر لیا،جبکہ عبدالحکیم نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ خفےہ اطلاعات پر مبنی تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے کلی صوفی جان میں واقع ایک غیر آباد مکان پر چھاپہ مار کر مکان میں ذخیرہ کی گئی 135 کلوگرام کلو گرام افیون اور 120لیٹر ایسیٹک این ہائیڈرائڈ بر آمد کرلےا۔ چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے ضلع کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی گلستان کاریز میں واقع ایک مکان سے 419 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، جبکہ دوران کارروائی عبدالواحد نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پانچویں کارروائی کے دوران، اے این ایف کوئٹہ نے اطلاعات پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک ٹوےوٹا کرولا کار کو جلوگیر موڑ ،سر وا شینا پہاڑی ،پشین سے قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 99 کلوگرام چرس برآمد کر لی اورگاڑی مےں سوار امیر محمد نامی پشین کے رہائشی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔اے این ایف راولپنڈی نے نصیر آباد بس اسٹاپ، راولپنڈی کے قریب کارروائی کے دوران اسلام آباد کے رہائشی دو منشیات فروش کے قبضے سے 3کلوگرام ہیروئین برآمد کر کے دونوں ملزموں کے گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی کے دواران اے این ایف راولپنڈی نے کھنہ پل بس اسٹاپ، ایکسپریس ہائی وے کے قریب دوران کارروائی ایک سوزکی مہران کو روک کر جب اسکی تلاشی لی تو اسکے خفیہ خانوں سے 8.4کلو گرام چرس برآمد کر کے کار پر سوار چارسدہ کے رہائشی 3ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے شیران والا چوک، اٹک کے قریب دوارن کارروائی ہری پور کے رہائشی 2ملزمان فدا حسین اور سرفراز کے قبضے سے 400گرام ہیروئین قبضے میں لے کر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔چوتھی کارروائی کے دوارن اے این ایف راولپنڈی نے کورئر کے دفتر میں چھا پہ مار کربرازےل بھیجے جانے والے پارسل سے 200گرام کوکین قبضے میںلے لی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv