تازہ تر ین

دہشتگردی کی لعنت کا کیسے جواب دینا ہے، آرمی چیف نے دبنگ خطاب میں واضح کردیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کا مشترکہ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور نائیجیرین فوجی دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ نائیجیرین فوج کے 26 افسروں سمیت 440 جوانوں نے پاکستانی افسران کی زیر نگرانی تربیت مکمل کی اور تقریب میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جبکہ دوست ممالک کا انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافہ خوش آئند ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی عفریت ہے اس کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کیلئے تیار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv