تازہ تر ین

تنخواہوں بارے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر کے عیدالفطر کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل عید کی خوشخبری سناتے ہوئے جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔ اس حوالے سے سٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بنکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 24جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنکس کھلے رہیں گے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv