اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان 20کروڑ ڈالر کے 11 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط چینی خریدار کمپنیوں کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کئے گئے۔چینی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی کے مطابق سی فوڈ، اسٹیل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔کمرشل اتاشی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت پاکستان اور چین کے درمیان غیر متوازن تجارتی حجم سے آگاہ ہے اور پاکستان کے ساتھ غیر متوازن تجارتی حجم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔