تازہ تر ین

عوام ہوشیار ! درد اور الرجی کے لئے استعمال ہونے والے یہ انجکیشز ہرگز استعمال نہ کریں!‌

 ڈریپ کی جانب سے 4 مختلف ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ، جن میں درد کے لیے استعمال ہونے والا ایپرو لیک انجکشن، الرجی اور سوزش کے لیے نیوڈیکس انجکشن ، پٹھوں اور طاقت کے لئے استعمال ہونے والا انجکشن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے محکمہ صحت نے ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں 4 مخصوص ادویات (انجکشن اور پٹی) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال پر فوری پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب نے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی رپورٹ کے بعد 4 مختلف ادویات کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا۔

محکمہ صحت نے ان ادویات کے مخصوص بیچز کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے میڈیسن ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادویات کے مخصوص بیچز غیر معیاری پائے گئے ہیں، جن میں درد کے لیے استعمال ہونے والا ایپرو لیک انجکشن، الرجی اور سوزش کے لیے نیوڈیکس انجکشن ، پٹھوں اور طاقت کے لئے استعمال ہونے والا انجکشن شامل ہیں جبکہ پیرا ٹول زخموں پر لگانے والی پٹی بھی شامل ہیں۔

حکومت نے متعلقہ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ان مخصوص بیچز کو مارکیٹ سے فوری طور پر واپس منگوایا جائے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ری کال فارم اپ لوڈ کیا جائے، اس خرابی کی وجوہات تلاش کر کے اصلاحی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

محکمہ صحت نے میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں اور اسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ ان ادویات کی فروخت فوری طور پر بند کر دی جائے اور موجودہ اسٹاک کے بارے میں متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو آگاہ کیا جائے۔

عام شہریوں اور مریضوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کی ادویات کا استعمال فوری طور پر روک دیں کیونکہ یہ صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

حکومت نے متعلقہ کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ یہ تمام خراب مال مارکیٹ سے فوری طور پر واپس اٹھا لیں۔ اگر کسی کو ان ادویات کے استعمال سے کوئی تکلیف ہو تو وہ محکمہ صحت کی دی گئی ای میل پر شکایت درج کروا سکتا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv