سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران علی ظفر کا موقف ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
اس مقدمے کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران 9 ججز بھی تبدیل ہوئے، جس سے اس مقدمے کی طوالت نمایاں رہی۔

































