تازہ تر ین

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور: پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، دونوں نے فلم ‘دُرج’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے بہت سے ناظرین نے پسند کیا تھا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس کے بعد دونوں اداکار آپس میں گہرے دوست بن گئے تھے۔

شیری شاہ اور شمعون عباسی کی گہری دوستی کے دوران ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اداکار اپنی طویل دوستی کے بعد خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

شروعات میں تو دونوں اداکار شادی کی خبروں پر خاموش رہے تھے اور پھر اپریل 2023 میں شیری شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی تھی۔

اب حال ہی میں شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے اپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔

مزید پڑھیں: شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔

شیری شاہ کی بات سُن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا اور بالآخر پھر شیری میری زندگی میں آگئیں، ہم پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے، اسی لیے ہمارا رشتہ مضبوط بنا۔

اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسئلے کو ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے نہ کہ ایک بیوی کے طور پر۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میری بیوی ایسی ہو جو ہمیشہ میرے لیے موجود ہو، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں میری مدد کرے اور شیری بالکل میری خواہش کے مطابق ہیں۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش

واضح رہے کہ شیری شاہ سے شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے، اُن کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکارہ جویریہ عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔

تیسری شادی میں ناکامی کے بعد، شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

خاص خبریں

سائنس اور ٹیکنالوجی

تازہ ترین ویڈیوز

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv