تازہ تر ین

روٹی 15 روپے میں فروخت ہوگی، پنجاب حکومت نے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کو رام کرلیا

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند کرلیا۔

وزیر خوراک سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی، جس میں ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے وزیرخوراک کی موجودگی میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ جس میں کہا کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانےکےمشن میں کامیابی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv