تازہ تر ین

غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے۔

بانی چئیرمین نے واضح ہدایت جاری کیں تھیں کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ انہوں نے اپنی باتوں اور حرکات سے ساتھی ارکان کے ساتھ تعلق خراب کیے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت 3 روز میں تحریری وضاحت دیں کہ ان کے خلاف پارٹی ایکشن کیوں نہ لے؟ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو پارٹی پالیسی کے تحت شیر افضل مروت کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv