تازہ تر ین

لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ایک ملزم ہلاک

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ مقابلے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پاکپتن پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی۔ ایک ملزم چھاپے اور مقابلے کے دوران فرار ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے تاکہ اس کے ساتھیوں تک پہنچا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv