تازہ تر ین

اہلیہ کا اتنا خوف! کرسٹیانو رونالڈو کی اپنی بیوی سے خوف کھانے کی ویڈیو وائرل

سعودی کلب کا حصہ بننے والے معروف عالمی فٹبالر جہاں دنیا بھر میں اپنی کارکردگی کی بدولت مقبول ہیں، وہیں ان کی فیملی کی وجہ سے بھی وہ میڈیا کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

تاہم ان دنون کرسٹیانو رونلڈو اور ان کی اہلیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں فٹبالر ایک مقامی پارٹی میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں رونالڈو، ان کی اہلیہ اور ماں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ خوشگوار لمحے کو انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم رونالڈو کچھ زیادہ ہی خوش اور پُر جوش دکھائی دیے، یہی وجہ تھی کہ ان کی اہلیہ کو شاید یہ چیز خوشگوار نہ گزری، جب ہی وہ پورا وقت اپنے شوہر کو تکتی دکھائی دیں۔

یوں معلوم ہو رہ تھا کہ گویا وہ ہاتھوں سے تو شوہر کو کنٹرول کر نہیں سکتی تھیں، تاہم زبان اور آنکھوں کے اشاروں کے ذریعے ضرور کوشش کر رہی تھیں۔

رونالڈو بڑے ہی پُر جوش انداز میں خاتون کے عقب میں خوشی کا اظہار کر رہے تھے تاہم جب اہلیہ سے نظریں ملیں تو فورا ہاتھ نیچے کر کے سیدھے کھڑے ہو گئے۔

گویا انہیں احساس ہو گیا تھا کہ کچھ غلط کر بیٹھے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے فٹبالر کو اہلیہ سے ڈرنے کا والا شوہر قرار دیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv