تازہ تر ین

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران ایم این اے جمشیددستی کی جانب سے ایوان میں باجا بجایا گیا تھا۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے جوں ہی خطاب شروع کیا تھا تو ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا شروع کردیا تھا۔ اپوزیشن اراکین نے گو زرداری گو اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ آصف زرداری کے خطاب کے دوران پورا وقت نعرے بازی ہوتی رہی تھی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے باقائدہ تحریک پیش کرنی ہے کہ ایوان نے صدر کے خطاب پر بحث کرنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تحریک پر بحث کرے گا، اراکین اس پر بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی اور قانونی چیزوں کا فقدان ہے، مہنگائی کے مسائل ہیں، یہ چیزیں ٹیک اپ ہونی چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ آئین کی پاسداری کریں گے، خلاف ورزی ہو رہی ہے، صدر کے خطاب پر بحث شروع کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv