تازہ تر ین

کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔افسوسناک حادثے کے بعد کینیا کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv