تازہ تر ین

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے  پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کی  پیش گوئی کی ہے۔ 

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی ہے جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال معاشی شرح نمو بڑھ کر ساڑھے3فیصد تک پہنچ جائے گی، جبکہ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں  کمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 24.8 فیصد اور اگلے سال 12.7 فیصد کی شرح پر آجائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا  گیا ہے کہ رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv