تازہ تر ین

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگر ہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv