تازہ تر ین

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ اٹلی نے جی-7 کا اجلاس بلالیا

روم: ایران نے شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے جس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اٹلی نے جی-7 ممالک کا اجلاس طلب کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی G7 کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے پر بات چیت کے لیے ہنگامی طور پر آج ورچوئل اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یہ خبراٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ G7 اجلاس میں رکن ممالک مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

وزیر اعظم جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ خطے میں ایرانی حملے سے پیدا ہونے والے عدم استحکام پر سخت تشویش ہے اور اس صورت حال کو بدلنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv