تازہ تر ین

ڈسکوز کیخلاف بجلی صارفین کی 17 ہزارشکایات کا ازالہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے امور صارفین نے گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران مختلف پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے خلاف بجلی کے صارفین کی 17,545 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ 1,294 تاحال زیر سماعت ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتھارٹی کو مالی سال 23-2022 کے دوران مختلف ڈسکوز کے خلاف بجلی کے صارفین کی جانب سے کل 18,839 شکایات موصول ہوئیں۔بریک اپ کے مطابق مجموعی طور پر ہیڈ آفس کو مختلف ڈسکوز کے خلاف صارفین کی 2,209 شکایات موصول ہوئیں جبکہ علاقائی دفاتر کو گزشتہ مالی سال کے دوران 16,630 شکایات موصول ہوئیں۔ہیڈ آفس نے مجموعی طور پر 1,946 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ علاقائی دفاتر نے مذکورہ مدت کے دوران صارفین کی 15,599 شکایات کا ازالہ کیا۔ہیڈ آفس کو کل 313 اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، 268 پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی،223 حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، 419 کے الیکٹرک، 133 سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی،184 ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، 176 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، 176 شکایات موصول ہوئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv