تازہ تر ین

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بڑی پیشرفت، متنازع نکات پر اتفاق ہوگیا

قاہرہ میں مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے مصری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم جن نکات پر اتفاق ہوا ہے اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے اور توقع ہے کہ معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے 2 دن بعد واپس آ ئیں گے۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان آئندہ چند گھنٹوں میں مشاورت جاری رہنے کی توقع ہے۔حماس کی جانب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور مذاکرات کے فریقین میں سے کسی نے بھی میڈیا رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ اسرائیل عالمی برادری کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی حماس کے مطالبات منظور کرے گا۔ قطر، امریکا اور مصر تقریباً 6 ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 75 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv