تازہ تر ین

ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیموں نے خطوط میں ملنے والے کیمیکل اور اس کی سپلائی کی بھی تفتیش شروع کر دی۔

مذکورہ کیمیکل کہاں سے ملتا ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے اسلام باد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹاؤن اور کمرشل مارکیٹ کے پنسار اسٹوروں کا دورہ کیا۔
تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا، پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں آرسینک بیچنے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں آرسینک ملا پاؤڈر بھی شامل تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv