تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تعینات ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی، جب کہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، اور دو لاکھ روپے وصول بھی کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv