تازہ تر ین

بدبو دار پودے کے سبب پارک عوام کے لیے بند

ایریزونا: امریکا میں ایک تفریحی مقام کو بدبو دار پودے کی وجہ سے عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا میں قائم کاسا گرینڈے روئنس نیشنل مونیومنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اسٹنک نیٹ نامی اس پودے کی وجہ سے نیشنل پارک کے تفریحی مقام کو 30 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

زرد رنگ کی پتیوں اور پتلے ہرے تنے والا اسٹنک نیٹ پھول دو فٹ تک بڑا ہوسکتا لیکن اپنے اندر جلتے ہوئے ربر سے مشابہت رکھنے والی بھرپور بدبو رکھتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کے مطابق یہ پودا سانس کے ساتھ جِلد کے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

پارک انتظامیہ عوام سے اس پودے قریب نہ چلنے یا اس پر قدم رکھنے سے بچنے کی درخواست کر رہی ہے تاکہ اس پودے کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹاف تفریخی مقام کو عوام کے لیے جلد از جلد کھولنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اس کے دوبارہ کھلنے میں یکم مئی تک کا وقت لگ سکتا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv