تازہ تر ین

نجکاری سے پہلے پی آئی اے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ نے نجاری سے قبل طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فروخت کئے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔

فروخت کیے جانے والوں میں بوئنگ 737،بوئنگ 707، فوکر، سیسنا طیاروں کے پرزے شامل ہیں۔

پرزوں کی فروخت کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر کیلئے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے سے صرف ایک ادارہ پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4،4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل کیے گئے تھے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کے ساتھ بارہ فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہوگا۔

کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔

حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن، ریونیو پرایف بی آر کے وفد کےساتھ مذاکرات ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv