تازہ تر ین

جرمنی کے ویزے کیلئے یہودیت اور اسرائیل کا مطالعہ لازمی قرار

جرمن شہریت کے حصول کیلئے ٹیسٹ میں مستقبل میں یہودی مذہب اور اسرائیل کی ریاست کے بارے میں سوالات شامل ہوں گے، جس کا مقصد درخواست دینے والوں میں سے مخالفین کی نشاندہی ہے۔

نیوز ویب سائٹ اسپیگل آن لائن سے بات کرتے ہوئے جرمن وزیر داخلہ نینسی فیسر نے کہا کہ ،’جو کوئی بھی ہماری اقدارسے اتفاق نہیں کرتا وہ جرمن پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتا۔‘

اسپیگل کے مطابق جرمن شہریت کے لیے نئے ٹیسٹ میں امیدواروں سے یہودی عبادت گاہ کا نام،اسرائیل کے قیام کا سال یا اس کے لیے جرمنی کی تاریخی ذمہ داری سے متعلق پوچھا کا نام پوچھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یہودی عوام اور اسرائیل کے حوالے سے جرمنی کی تاریخی ذمہ داریوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

جرمن شہریت کے ٹیسٹ میں 33 سوالات ہیں۔ ایک کامیاب امیدوار کو کم از کم 18سوالات کو پاس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے سوالات میں یہودی تاریخ، اسرائیل اور یہودی ریاست کے ساتھ جرمنی کے تعلقات سے متعلق شامل ہوں گے۔

انگریزی زبان کے ایک میڈیا پلیٹ فارم آئی ایم ایکسپیٹ جرمنی نے ان سوالات کو شیئر کیا ہے :

کتنے سال پہلے پہلے پہلے یہودی جرمنی میں رہتے تھے؟ یہودی عبادت گاہ کو کیا کہا جاتا ہے؟ ٹھوکرمارنے والے پتھر (اسٹولپرسٹین) کیا یاد دلاتے ہیں؟ یہود مخالف رویے کی ایک مثال کیا ہے؟ جرمنی میں ہولوکاسٹ سے انکار کی ممکنہ سزا کیا ہے؟ اسرائیل کی ریاست کا قیام کس سال عمل میں آیا تھا؟ اسرائیل کی بنیاد کس قانونی بنیاد پر رکھی گئی تھی؟ اس وقت جرمنی میں رہنے والے یہودیوں کی اکثریت کس ملک سے آتی ہے؟ جرمنی کے کون سے شہروں میں سب سے بڑی یہودی برادریاں رہتی ہیں؟ یہودی میکابی اسپورٹس کلب میں کون شامل ہوسکتا ہے؟ کیا وجوہات ہیں کہ جرمنی پر اسرائیل کے لیے خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ جرمنی میں اسرائیل کے بارے میں کون سے بیانات ممنوع ہیں؟

جرمنی نے حال ہی میں شہریت کے سخت قوانین کو آسان بنانے، پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے درکاروقت کم کرنے اور دوہری شہریت پر اتفاق کیا ہے۔

آئین سے وابستگی کے علاوہ، درخواست دہندگان کو اب جرمنی میں یہودی زندگی کے تحفظ کا عہد کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔

عام حالات کے تحت، امیدوار جرمنی میں 5 سال کے بعد شہریت کے لیے درخواست دے سکیں گےجبکہ اس سے پہلے یہ مدت 8 سال تھی۔ وہ لوگ جو جرمن زبان کی بہت اچھی مہارت رکھتے ہیں وہ صرف 3 سال کے بعد قومیت حاصل کرسکیں گے۔

جرمنی میں یہود دشمنی پرنظر رکھنے والے ایک گروپ نے نومبر کے اواخر میں کہا تھا کہ اسرائیل میں حماس حملے کے بعد سے یہود مخالف واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر 994 ہے ،یہ ایک سال پہلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں 320 فیصد زیادہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv