تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مریم نواز نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ اور منشیات کی منتقلی روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کیا گیا، اور 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv